ضلع مہمند ریسکیو 1122 نے اس ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند ریسکیو 1122 نے اس ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتحار خان یوسفزئی کی قیادت میں اس ہفتے میں مختلف نوعیت کی 84 ایمرجنسیوں پر بروقت رسپانس کیا جس میں 07 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،71 میڈیکل،02 آگ لگنے کی واقعات،01 گولی لگنے،03 ریکوری وغیرہ کے واقعات شامل تھے
اور 27 ریفرل ایمرجنسیوں میں بھی رسپانس کی جس میں 03 ضلع کے اندر اور 24 ضلع سے باہر ایمرجنسیوں پر مشتمل تھے۔ ان تمام حادثات میں ریسکیو1122 مہمند کی ٹیم نے 26 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور 58 کو ہسپتال منتقل کیا، ایمرجنسی رسپانس کا وقت اوسطاً 07 منٹ رہا
کنٹرول روم کو کل 369 ٹیلی فون کالیں موصول ہوئیں ، جن میں سے 124 معلوماتی اور 84 ایمرجنسی کالیں تھیں اور باقی 245 کالیں غیر ضروری تھیں۔میڈیا کوارڈینیٹر:ریسکیو 1122 مہمند