اسلامی جمعیت طلبہ ایبٹ آباد کا حقوق کے حوالے سے روڈ کارواں، کالاپل سے شروع ہوا اور ایم سی بی چوک میں اختتام پذیر 311

اسلامی جمعیت طلبہ ایبٹ آباد کا حقوق کے حوالے سے روڈ کارواں، کالاپل سے شروع ہوا اور ایم سی بی چوک میں اختتام پذیر

اسلامی جمعیت طلبہ ایبٹ آباد کا حقوق کے حوالے سے روڈ کارواں، کالاپل سے شروع ہوا اور ایم سی بی چوک میں اختتام پذیر

ایبٹ آباد( طالب عباسی: رپورٹر )اسلامی جمعیت طلبہ کا ایبٹ آباد میں احتجاج۔اسلامی جمعیت طلبہ ایبٹ آباد کا حقوق کے حوالے سے روڈ کارواں، کارواں کالاپل سے شروع ہوا اور ایم سی بی چوک میں اختتام پذیر ہوا جس میں طلبہ کی کافی تعداد نے شرکت کی۔ کارواں میں طلبہ کا پرزور مطالبہ تھا

کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔ شرکاء سے اسلامی جمعیت طلبہ ایبٹ آباد کے صدر نفیس احمد، صوبائی صدر کلیم اللہ اور سابق امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد عبد الرزاق عباسی نے خطاب کیا۔ نفیس احمد نے کہا ایبٹ آباد کے طلبہ کا کوئی پرسان حال نہیں طلبہ ہاسٹلز، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں،

ایوب میڈیکل کالج کے پیرامیڈیکس اور جی سی ٹی کے ہاسٹل کا مسئلہ حل کیا جائے۔ عبدالرزاق عباسی نے اس حکومت کو نا اہل قرار دیا جس نے تعلیم کو تباہ کر کے رکھ دیا تعلیم غریب طالب علم کی پہنچ سے دور ہے مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

صوبائی صدر کلیم اللہ نے کہا کہ 17 نومبر اسلام آباد میں تاریخ ساز حقوق طلبہ کنونشن ہو گا جمعیت ہمیشہ طلبہ کے حقوق کی پیرے دار رہی ہے طلبہ کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں