Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ناظم جوکھیو شہید فطرت و شہید ماحولیات ہے اسکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ،ایاز لطیف پلیجو

ناظم جوکھیو شہید فطرت و شہید ماحولیات ہے اسکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ،ایاز لطیف پلیجو /

ناظم جوکھیو شہید فطرت و شہید ماحولیات ہے اسکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ،ایاز لطیف پلیجو

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہیکہ ناظم جوکھیو شہید فطرت و شہید ماحولیات ہے اسکی قربانی رائیگاں نہی جائے گی چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس آف سندھ سوموٹو ایکشن لیں سندھ سمیت پاکستان بھر میں شکار پر پابندی لگوائیں تاکہ اللہ تعالی کی معصوم مخلوق چرند محفوظ ہوں وہ گذشتہ روز شہید ناظم جوکھیو کے گاوں آچار سالار گوٹھ میں پہنچکر انکے بھائ افضل جوکھیو اور شہید کی بیوہ شیرین جوکھیو سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

مزید ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ ہم شہید کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں اعلی معزز عدالتیں اس کیس کو شاندار طریقے سے چلاتے ہوئے مثال قائم کردیں سندھ میں سردارانہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ضروری ہوچکا ہے اس ظالم نظام کے تحت ہزاروں نوجوان جانبحق ہوچکے ہیں جسکے ذریعے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیردی گئ ہیں آج یہاں پہنچکر جوکھیہ برادری کی

بہنوں بھائیوں کے جواں صفت حوصلے دیکھ کر اندازہ ہوچکا ہیکہ جلد سندھ میں شعور کا انقلاب آئے گا جسکے ذریعے انصاف کا بول بالا ہوگا سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر راحیلہ بھٹو نے کہا کہ سندھ کی باشعور خواتین شیرین جوکھیو کے ساتھ ہے انکے باہمت حوصلہ کو سراہتے ہیں اس موقع پر منور بھٹو، شبیر بھٹی، شیر بانو راہوجو, عبید جماری و دیگر موجود تھے

Exit mobile version