خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کارات گئے اچانک تھانہ سٹی میاں چنوں کا دورہ 138

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کارات گئے اچانک تھانہ سٹی میاں چنوں کا دورہ

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کارات گئے اچانک تھانہ سٹی میاں چنوں کا دورہ

خانیوال09نومبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس نے کہا ہے کہ پولیس افسران وملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں‘فرائض کی بجاآوری میں خوف خدکاعنصرشامل کریں‘ہمیں اپنی آنیوالی نسلوں کو پرامن او رجرائم سے پاک معاشرہ فراہم کرنے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا‘ معاشرے میں پولیس کے مثبت امیج کو اپنے کردار‘اپنی زبان اوراپنے اخلاق سے ثابت کریں‘ پولیس کا کام عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے‘ عوام الناس کی شکایات پر بلا تاخیرکاروائی عمل میں لاکر میرٹ کی بنیاد پردادرسی کویقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت برداشت نہیں کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رات گئے اچانک تھانہ سٹی میاں چنوں کے وزٹ کے موقع پرکیا۔ڈی پی او نے تھانہ کی بلڈنگ‘ مالخانہ‘ حوالات اورمختلف شعبہ جات کے معائنہ سمیت فرنٹ ڈیسک پر تعینات سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورمتعلقہ زیر تفتیش مقدمات کی جلد ازجلد میرٹ پر تفتیش کر کے چالان عدالت داخل کروانے‘ تمام ریکارڈ مطلوبہ قواعدکیمطابق درست طور پر مرتب رکھنے کے احکامات جاری کیے۔انہو ں نے کہاکہ ڈیوٹی میں غفلت‘افسران کا شہریوں سے غیر شائستہ رویہ‘ غیر قانونی حراست اورخلاف قانون کوئی بھی کام ناقابل برداشت ہوگا

اگر کوئی ملازم کسی بھی قسم کے جرم میں ملوث پایا گیا تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔بعدازا ں ڈی پی او نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی‘گشت اورچیکنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا اورپٹرولنگ افسران کو دوران گشت چیکنگ بارے بریفنگ دی۔دریں اثناء ڈی پی او سید ندیم عباس نے دفترڈی پی اوآفس میں برانچز کا معائنہ کیا اس موقع پر ریڈرائے فرحت‘پی آراوفیضان قیوم‘پی ایس اواسیرامام ودیگرپولیس افسران بھی موجودتھے۔ڈی پی او متعلقہ ہیڈبرانچزکو اپنے فرائض منصبی ایمانداری او رخلوص نیت سے سرانجام دینے اور شہریوں کو پولیس سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہ خانیوال پولیس کوعوام دوست پالیسی کے تحت ایک ٹیم ورک میں کام کرنا ہوگا‘ آپ سب ایک فیملی کی طرح رہیں ہر اک کو عز ت دیں‘غفلت اور سستی برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں