خانیوال ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں نے لڑائی کے ایک مقدمے میں فریقین کے مابین صلح کروا دی۔ 119

خانیوال ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں نے لڑائی کے ایک مقدمے میں فریقین کے مابین صلح کروا دی۔

خانیوال ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں نے لڑائی کے ایک مقدمے میں فریقین کے مابین صلح کروا دی۔

خانیوال09نومبر21 (سعید احمد بھٹی) ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں غلام مرتضیٰ سیال نے لڑائی کے ایک مقدمے میں فریقین کے مابین رنجشیں ختم کروا کر صلح کروا دی۔

تفصیل کے مطابق جہانیاں کے چک159اے دس آر میں کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے اور ایک فریق کی جانب سے تشدد کرکے دوسرے فریق کے مردوخواتین کو زخمی کیے جانے کا مقدمہ 20مئی 2021ء کو تھانہ جہانیاں میں درج ہوا تھاجس کی ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں مہر غلام مرتضیٰ سیال نے ایک ماہ کے دوران متعدد مرتبہ اس کیس کی تفتیش کی

اوردونوں فریقین کا موقف سنا۔ایس ڈی پی او غلام مرتضیٰ سیال نے ذاتی کوششوں سے دونوں فریقین کی رنجشیں ختم کروا کر ان کے مابین صلح کروا دی۔ایس ڈی پی او آفس جہانیاں میں دونوں فریقین نے اختلافات ختم کرکے ایک دوسرے کو گلے لگا لیااس موقع پر فریقین کے مابین ثابت قدمی اور استقامت کیلئے دعائے خیر بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں