ضلع مہمند،۔قوم بابازئی ذیلی قبیلوں میرو خیل،موسی خیل،بارہ خیل قومی مشران کا ہرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس 192

ضلع مہمند،۔قوم بابازئی ذیلی قبیلوں میرو خیل،موسی خیل،بارہ خیل قومی مشران کا ہرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس

ضلع مہمند،۔قوم بابازئی ذیلی قبیلوں میرو خیل،موسی خیل،بارہ خیل قومی مشران کا ہرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند۔بابازئی قوم اے ڈی آر جرگہ نمائندگی میں مکمل نظر انداز کر دیا ہے۔مسمار شدہ مکانات سمیت بنیادی سہولیات مراکز بھوت بنگلوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔مقامی انتظامیہ ترقیاتی عمل اور اے ڈی آر میں نمائندگی برابری کے بنیاد پر فراہم کر کے میزان عدل قائم کرلیں۔بصورت دیگر سمیت سخت احتجاجوں پر مجبور ہونگے

۔قوم بابازئی ذیلی قبیلوں میرو خیل،موسی خیل،بارہ خیل قومی مشران کا ہرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس۔ان خیالات کا اظہار تحصیل بائیزئی قوم بابازئی ذیلی قبیلوں کے قومی مشران، ملک شہسوار خان، ملک رضا خان، ملک خان محمد، ملک خانہ وعدہ، مولانا فضل اللہ، محمد افضل،خان حاجی ودیگر نے مہمند پریس کلب میں پر ہجوم، ہنگامی پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ کہ ماضی میں بابازئی قوم نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔اور ہر موقع پر حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

مگر اے ڈی آر جرگہ اور ترقیاتی عمل میں بابازئی قوم کے ہزاروں خاندانوں پر مشتمل آبادی کو مکمل نظر انداز کر رکھا ہے۔جن پر قوم بابازئی میں سخت مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔جبکہ اے ڈی آر میں مقامی انتظامیہ کے جانب سے مکمل نظر اندازی کے خلاف کئی جرگے ہوئے۔قومی جرگوں اے ڈی آر میں نظر اندازی پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار ہوا۔پریس کانفرنس میں بابازئی قومی مشران نے الزام لگایا۔ کہ گزشتہ حالات سے تمام مکانات مسمار ہوئے ہیں اب تک ان گھروں کی کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔

اور بنیادی سہولیات کے مراکز میں عملہ کے مسلسل غیر حاضری سے بھوت بنگلوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔اور مقامی انتظامیہ نے ہر قسم ترقیاتی عمل میں بابازئی قوم پر آنکھیں بند کر لیں ہیں۔جس سے بابازئی قوم میں سخت مایوسی پائے جاتے ہیں۔انہوں نے ڈی سی مہمند اور کمشنر سے پر زور مطالبہ کیا۔ کہ میزان عدل کا نمونہ پیش کر کے ترقیاتی عمل سمیت اے ڈی آر میں برابری کے بنیاد پر حقوق فراہم کی جائے۔بصورت دیگر پولیو قطروں سے بائیکاٹ سمیت سخت احتجاجوں پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں