لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات 113

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل کے وفد کی ملاقات

لاہور ( بیوروچیف )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ینگ جرنلسٹس سوسائٹی انٹرنیشنل کے وفد نے حاجی حافظ میاں محمد وقار یعقوب کی قیادت میں گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے گورنر پنجاب کو صحافی برادری اور انسانی حقوق کے حوالے سے جاری وائے جے ایس آئی کے انٹرنیشنل پروجیکٹس سمیت صحافیوں کے بنیادی مسائل سے بھی آگاہ کیا

۔وفد میں عرفان بشیر چوھدری،ڈاکٹر عظمیٰ،وقاص چوھدری اور دیگرز بھی شامل تھے۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مشکل ملکی حالات کے باوجود نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کاروباری سہولیات کی فراہمی موجود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو غیر جانبداری اور اصول پرستی کا متقاضی ہے اور صحافیوں سے توقع ہے کہ وہ اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے

اپنے فرائض ادا کریں گے،انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل غیر جانبداری سے اجاگر کریں تاکہ حکومت بروقت ایکشن لے کر انہیں دور کر سکیں،گورنر پنجاب نے میڈیا نمائندگان کے کلیدی کردار کو سراہا اور وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر صحافی برادری اور انسانی حقوق کے لئے اپنا بھر پورکردار ادا کرتے رہے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں