محکمہ صحت نے خسرہ اور روبیلا کے خلاف 12روزہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا 159

محکمہ صحت نے خسرہ اور روبیلا کے خلاف 12روزہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا

محکمہ صحت نے خسرہ اور روبیلا کے خلاف 12روزہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (نثاربیٹنی سے) ڈیرہ میں محکمہ صحت نے خسرہ اور روبیلا کے خلاف 12روزہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ ڈاکٹر عارف محمود نے میڈیا بریفینگ کے دوران کہا کہ یہ مہم 15نومبر سے 27نومبر تک جاری رہے گی جس کیلئے ضلع ڈیرہ کی 52 یونین کونسلز کیلئے متعدد سپروائزر اورمیڈیکل آفیسرز تعینات کئے جائیں گے ،

اس 12روزہ مہم کے دوران ضلع ڈیرہ میں کل 171412بچوں کو ویکسینڈ کیا جائے گا ، پاکستان میں 2018سے لیکراب تک خسرہ اور روبیلا سے 90لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں,انسداد خسرہ اور روبیلا مہم میں محکمہ صحت ڈیرہ اور صوبائی حکومت کیساتھ ضلع ڈیرہ کے علما ء ، صحافی ، اساتذہ ، تاجربرادری ، سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر سے وابسطہ افراد تعاون کرکے ضلع ڈیرہ کو خسرہ اور روبیلا جیسے خطرناک وائرس سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈاکٹرعرفان عزیز اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ نے کہا ضلع ڈیرہ میں میزل روبیلا کیچ اپ کمپین 15 سی27 نومبر تک ہوگی

جس کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 17 لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاﺅ کے حفاظتی ٹیکہ جات جبکہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔اس ضمن میں مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاہم والدین سے پرزور اپیل ہے کہ اپنے متعلقہ عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کراکر مہلک بیماریوں سے بچائیں۔انہوں نے بتایا کہ روبیلا کی ویکسین پہلی مرتبہ متعارف کرائی جارہی ہے اور اس کمپین کے بعد یہ ای پی آئی روٹین کی ویکسین کا حصہ بن جائے گی

اور پھر 12بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جس طرح خسرہ اور پولیو خطرناک ہیں اسی طرح روبیلا وائرس بھی سنگین ہے پہلے اس کی ویکسین نہیں تھی اب اس کی ویکسین شامل کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہم میں تقریبا پانچ سو سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گے جو کہ گھروں کے اندر،کٹس سٹیشن بنائیں گے اور وہاں کے علاقے کے بچوں کو انجکشن لگائیں گے۔اس کے علاوہ فکس سنٹرز، ہسپتال،ڈسپنسریز پر بھی ویکسین لگانے کی سہولت مہیا ہوگی۔ انہوں نے مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ مکمل معاونت کا شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں