Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلعی انتظامیہ کے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات

ضلعی انتظامیہ کے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات

ضلعی انتظامیہ کے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات

ضلعی انتظامیہ کے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ کے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی قیمتوں کے استحکام اور اعتدال کیلئے مسلسل سر گرم۔ ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پر الصبح سبزی و فروٹ منڈی پہنچ گئے۔ اے سی بختیار اسماعیل،ای اے ڈی اے خالد محمود، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر سرکاری افسران ہمراہ۔ ڈپٹی کمشنر سبزیوں پھلوں کی طلب،

رسد، اور نرخوں کی چیکنگ کی۔ سستی و معیاری سبزیوں پھلوں اور اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلئے تھوک و خوردہ فروشوں کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔ مہنگائی معاشرتی المیہ ہے تاجر خاتمہ میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ صارفین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل منڈیوں میں روزانہ نیلامی کی نگرانی کریں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عادی گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی

Exit mobile version