حکومت پنجاب نے معیاری علاج سمیت عوام کو وباؤں اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات سخت کر دیئے
خانیوال (سعید احمد بھٹی) پنجاب کے مختلف صوبائی سیکرٹریز کی طرف سے بیماریوں سے بچاؤ کی مہمات بارے معائنہ جات جاری۔ صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب حسن اقبال کا اچانک خانیوال کا دورہ ۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر کی زیر صدارت RED کورونا ویکسینیشن مہم کی رفتار بارے جائزہ اجلاس۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی، اےڈی سی ار وقار علی، اے ڈی سی جی اختر منڈھیرا،
سی سی او ہیلتھ اور افسران صحت کی شرکت۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کی کورونا ریچ ایوری ڈور مہم بارے بریفنگ ۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں ریڈ کورونا ویکسینیشن مہم کے اہداف کو سو فیصد یقینی بنائیں۔افسران صحت کورونا کے جڑ سے خاتمہ کیلئے سر توڑ کوشش کریں۔ کورونا ویکسینیشن ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ سکولوں اور کالجوں میں طلبا کو حفاظتی کورونا ویکسین سے سو فیصد ویکسینیٹ کیا جائے۔ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اپنی زندگیاں بچانے کے لیے کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔