Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی زیر صدارت کرائم کی مجموعی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقادہوا

سید ندیم عباس کی زیر صدارت کرائم کی مجموعی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقادہوا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی زیر صدارت کرائم کی مجموعی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقادہواجس میں ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،ایس ایچ اوز سمیت دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ تھانوں کے انفرادی کرائم کا تفصیلی جائزہ اور تھانہ وائز سنگین مقدمات کوڈسکس کیا گیا۔

ڈی پی سید ندیم عباس نے اس موقع پر کہا کہ پولیس افسران سروس ڈلیوری میں بہتری اور پولیس رویوں میں تبدیلی کیلئے فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی کو یقینی بنائیں اور جامع حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری اور عدالتی مفروروں کے خلاف بھرپور کاروائی کیساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ مافیا کے خلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ جات میں آنیوالے سائلین کی درخواستوں پر باضابطہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے درخواست گزار کی صحیح معنوں میں داد رسی کی جائے،پولیس حراست میں تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ سینئر آفیسرز اپنے ماتحتوں کے ساتھ بہترین رویہ اپنائیں ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔

Exit mobile version