منڈی احمد آباد انسانوں کی لڑائی میں بے زبان جانور شدید زخمی 92

منڈی احمد آباد انسانوں کی لڑائی میں بے زبان جانور شدید زخمی

منڈی احمد آباد انسانوں کی لڑائی میں بے زبان جانور شدید زخمی

اوکاڑہ( رپورٹ. محمد اصغر علی بیوروچیف اوکاڑہ)انسانوں کی لڑائی میں بے زبان جانور شدید زخمی نواحی گاوں کاونی کے رہائشی غلام احمد کے ساتھ جاوید نامی شخص کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ رات جاوید نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ غلام احمد کے گھر پر حملہ کردیا اور مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی

جس کے نتیجہ میں غلام احمد کے ہمسائے محنت کش صابر کی چار عدد گائیں شدید زخمی ہوگئیں محکمہ لاٸیو سٹاک کا عملہ موقعہ پر پہنچ کر طبی امداد فریم کردی ہے بتایا جاتا ہے کہ دو عدد جانوروں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ۔مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ فریقین کی لڑائی میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں بلاوجہ میرے جانوروں کو زخمی کیا گیا ہے ڈی پی او اوکاڑا نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں