اسلام گڑھ الحاج محمد راسب کشمیری لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے نائب صدر اول منتخب ہوگئے 127

اسلام گڑھ الحاج محمد راسب کشمیری لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے نائب صدر اول منتخب ہوگئے

اسلام گڑھ الحاج محمد راسب کشمیری لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے نائب صدر اول منتخب ہوگئے

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)الحاج محمد راسب کشمیری لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے نائب صدر اول منتخب ہوگئے۔دوست احباب اور inجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ممبران کی طرف سے مبارک بادیں۔راسب کشمیری لبریشن فرنٹ کے معمراور مخلص ترین عہدے دار ہیں۔اپ نے ہر دور میں آزادی کشمیر کی آواز بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔امید ہے کہ وہ برطانیہ سمیت یہاں بھی کشمیری آباد ہیں

لبریشن فرنٹ کی مضبوطی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اسلام گڑھ کے متحرک راہنماؤں چودھری محمد جفیر،محمد منشاء نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری محب وطن ہیں اور ہر دور میں آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔خود مختار کشمیر ہر کشمیری کی آواز ہے اور آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔برطانیہ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی نئی کابینہ کا انتخاب احسن اقدام ہے اور امید ہے کہ نئی منتخب باڈی اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں