خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی پکار 15 اور وائرلیس سٹاف سے میٹنگ
خانیول 11نومبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی زیرصدارت پکار
15 اور وائرلیس سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں انچارج پکار 15انچارج وائرلیس سٹاف سمیت وائرلیس آپریٹرزنے شرکت کی۔
انہو ں نے کی پکار 15 سٹاف اور وائرلیس آپریٹرز کو پٹرولنگ کو موثر بنانے اور 15 کے فوری رسپانس پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کمیونیکشن سسٹم/وائرلیس سسٹم پولیس کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے
وائرلیس/پکار 15 آپریٹرز اپنی ڈیوٹی کی اہمیت کو سمجھیں اور فوری رسپانس الرٹ ہوکر دیں‘15 کال موصول ہونے پر فوری رسپانس‘ پٹرولنگ افسر کو بروقت موقع پر روانہ اور کم سے کم وقت میں جائے وقوعہ پر پہنچانا آپ کا اولین فرض ہے‘ غیر حاضری اور سستی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔ڈی پی او سید ندیم عباس نے سی آئی اے سٹاف کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ محنتی‘قابل اور فرض شناس افسران واہلکارمحکمے کا فخر ہیں خانیوال شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کا رلایاجائے کسی بھی جرائم پیشہ کو اس بات کی ہرگز اجاز ت نہیں دونگا
کہ وہ عوام کے جان ومال کو نقصان پہنچائے ایسے عناصر کو کچل دیا جائیگا‘سی آئی اے سٹاف رابری‘ڈکیتی ودیگر جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ‘ضلع میں جرائم کی کمی او رروک تھام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔بعدازاں ڈی پی او سید ندیم عبا س نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن خانیوال کا وزٹ کیا۔ ڈی پی او کو کوارٹرگارد پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام مرتضیٰ بھٹی‘انچارج ڈویلمپنٹ مہر سعید احمد‘ریڈرفرحت نوازودیگر پولیس افسران ہمراہ تھے
۔ ڈی پی او نے پولیس لائن میں زیرتعمیر منصوبہ جات اوردیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔: انچارج ڈویلپمنٹ انسپکٹر مہر سعیداحمد نے زیرتعمیر منصوبہ جات بارے بریفنگ دی۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو زیر تعمیر منصوبہ جات جلدازجلد مکمل کرنے اور پولیس لائنز کی تزئین اور صفائی ستھرائی پر خاص توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔