خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت انسداد گدا گری بارے اجلاس کا انعقاد
خانیوال (سعید احمد بھٹی) نومبر حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے گدا گری کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کیے ہیں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت انسداد گدا گری بارے اجلاس ہوا جس میں اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار علی، اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا، ڈی ڈی شوشل ویلفیئر نعیم احمد سمیت افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد گداگری اپریشن بارے سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں
انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں کے پکڑے جانے پر ایف آئی آر کا اندراج ہو گا اور بھیک مانگنے والے 14-سال سے کم عمر بچے چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی گرفت میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ گدا گری عزت نفس مجروح کرنے والا فعل ہے جسکی دین اسلام اور ہمارا قانون اجازت نہیں دیتا اسلئے شہری گدا گری کی حوصلہ شکنی جبکہ ضرورت مندوں کی خاموشی سے مدد کو شعارِ بنائیں۔