مہمند، منشیات فروشوں کے خاتمے لئے عوامی نمائندوں و عمائدین علاقہ کے ساتھ مل کر مہم جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر 127

مہمند، منشیات فروشوں کے خاتمے لئے عوامی نمائندوں و عمائدین علاقہ کے ساتھ مل کر مہم جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

مہمند، منشیات فروشوں کے خاتمے لئے عوامی نمائندوں و عمائدین علاقہ کے ساتھ مل کر مہم جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند : پولیس نے منشیات فروشوں سے سوشل بائیکاٹ کے لئے عوامی نمائندوں و عمائدین علاقہ کے ساتھ مل کرگاؤں گاؤں مہم کاسلسلہ شروع کیا ہے۔ پولیس اور عوام شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ضلع بھر سے منشیات کے خاتمہ یقینی بنائے گے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کی عین ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند صلاح الدین کنڈی کی جاری کردہ احکامات پر ایس ڈی پی او جان محمد خان اور ایس ایچ او شیر زمین خان نے اپنے سرکل میں منشیات فروشوں کے خاتمے لئے عوامی نمائندوں و عمائدین علاقہ کے ساتھ مل کر گاؤں گاؤں مہم جاری کیا۔ اس سلسلہ میں مہم کے دوران سرکل ایس ڈی پی او نےاپنے اپنےعلاقہ مشران سے ملاقات کی۔اس موقع پر دیگر علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔

پولیس افسران نے علاقہ مشران کو منشیات اور دشمنیوں کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی اپیل کی اور کمیونیٹی پولیسنگ کو فروغ دینے، پولیس اور عوام پر اعتماد کی بحالی پر زور دیا گیا، منشیات ایک لعنت ہے منشیات کی وباء باالخصوص آئس سے ابھرتی ہوئی جوانیاں تباہ ہو رہی ہیں اس لئے اپنے آنے والے نسلوں کو اس سے بچائیں،خاندانی دشمنیوں کی وجہ سے ہماری نسلیں ختم ہو رہی ہے، دشمنیوں کا خاتمہ معاشرے کی اصلاح کیلئے بے حد ضروری ھے ایک پرامن اور پرسکون معاشرے کیلئے ضروری ہے

کہ ہم اپنی انا کو قربان کرکے آپس کی دشمنیاں ختم کریں اور منشیات سے پاک معاشرہ کے قیام کے حوالہ سے علاقہ مشران پولیس کے ساتھ مل کر تعاون کریں، ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ علاقے کے سکھ چھین اور پرسکون معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں، ہم سب نے مل کر ضلع مہمند کو امن کا گہواراہ بنانا ہے۔اس موقع پرعلاقہ عمائدین نے پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور ہرقسم کے تعاون کا عزم کیا۔آخر میں ایس ڈی پی او جان محمد خان اور ایس ایچ او شیر زمین خان نے آنے والے تمام عوام اور عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں