ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری
ایبٹ آباد ( ثاقب عباسی سٹی رپورٹر )ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ، ایس ایچ او میرپور سردار طاہر سلیم نے منشیات فروش عرفان ولد اول سکنہ میاں دی سیری سے 03 کلو 120 گرام چرس ، 358 گرام آئس برآمد
کی نواں شہر پولیس نےعاصم ولد ظمیر خان سکنہ ڈھوڈیال سے 105 گرام آئس اور 200 گرام ہیروئن اور سفیر ولد عبدالرشید سکنہ بانڈہ سید خان سے 315 گرام آئس برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے گئے ۔