مردان اسلامی تعلیمات کے مطابق،معذور، یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کرنی ہوگی ۔ظاہرشاہ خان
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے) میئر شپ مردان کے آزاد اُمیدوار ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ خصوصی افرادکی بے لوث خدمت حقیقی معنوں میں عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور یہ خدمت انجام دینے والے داد کے مستحق ہیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے خصوصی افراد بھی معاشرے کا ایک حصہ ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر احمد نثار، نوید خان خاجی اویس خان عقیلہ سنبل، و دیگر موجود تھے ظاہر شاہ نے کہا کہ اس دور میں معذور،یتیم اور لاچار بچوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں اور جو لوگ یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ اسلام نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے،
ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق،معذور، یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کرنی ہوگی جس میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔ ظاہر شاہ نے کہا انشاء اللہ خداوند تعالیٰ نے کامیابی نصیب کی تو پہلے سے زیادہ عوام کی بے لوث خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔اور جب تک دم میں دم ہے یہ خدمت کا مشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے اور بے لوث خدمت کرکے عوام کے دل جیتے ہیں۔