سنگجانی سی پی او راولپنڈی کا صحافیوں سے تعارفی میٹنگ شہریوں کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی , سی پی او 121

سنگجانی سی پی او راولپنڈی کا صحافیوں سے تعارفی میٹنگ شہریوں کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی , سی پی او

سنگجانی سی پی او راولپنڈی کا صحافیوں سے تعارفی میٹنگ شہریوں کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی , سی پی او

سنگجانی (بیورو رپورٹ)سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل کا صحافیوں سے تعارفی میٹنگ راولپنڈی کے شہریوں کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی ۔احسن یونس کی جگہ نئے تعینات ہونے والی سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل نے صحافیوں کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے صحافی برادری کے تمام افراد بھرپور شرکت۔سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل کا صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ

کہا میڈیا معاشرے کے کان اور آنکھ ہوتے ہیں اور معا شرتی مسائل اجاگر کرنے میں اپنا بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔جرنلسٹ اپنے قلم کی طاقت سے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے اورامن و امان میں مزید بہتری لانے کے لئے صحافی حضرات کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ انسداد جرائم کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی

اور کمیونٹی پولیسنگ پر زور دیا جائے گا۔سی پی او نے کہا کہ دفاتر اور تھانہ میں حاضر آنے والے درخواست گزاروں کی عزت و تکریم کرتے ہوئے اُن کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔میڈیا ایک طاقت ہے اس طاقت کو لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے نہ کہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے۔سی پی او نے جرنلسٹ کو اپنی ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔ سی پی او نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا

کہ باہمی تعاون کو مزید بہتر کیا جائے گا اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے صحافیوں کو ہر قسم کی اطلاعات اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا میڈیا سے کوئی بات مخفی نہیں رکھی جائے گی۔ آج اس میٹنگ کے ذریعے میں قبضہ مافیا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کو پیغام دینا چاہتا ہوں جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا اطہر اسماعیل راولپنڈی پولیس جس جذبے اور ولولے کے ساتھ کام کررہیں

اسی طرح ہر آنے والے کل کو گزشتہ روز سے بہتر بنانے کی کوشش کریں۔راولپنڈی پولیس کا ہر افسر اور ہراہلکار میری ٹیم کاحصہ اورمیرے لیے انتہائی اہم ہے ،سی پی اوراولپنڈی نے کہا کہ ملک کی عزت و سلامتی اوراس ضلع کے باسیوں کی جان ،مال اورعز ت کی خاطر اگر ہماری جان بھی جاتی ہے تو ہمیں اس کی پرواہ نہیں ،پولیس فورس خصوصاً شہداء کے لواحقین کی ویلفیئر کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے ،ہم سب ملکر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتربنانے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں