ڈیرہ اسماعیل خان جنوبی وزیرستان میں بھی خسرہ اور روبیلہ مہم بھرپور انداز سے چلانے کا اعلان ، ضلعی انتظامیہ 113

ڈیرہ اسماعیل خان جنوبی وزیرستان میں بھی خسرہ اور روبیلہ مہم بھرپور انداز سے چلانے کا اعلان ، ضلعی انتظامیہ

ڈیرہ اسماعیل خان جنوبی وزیرستان میں بھی خسرہ اور روبیلہ مہم بھرپور انداز سے چلانے کا اعلان ، ضلعی انتظامیہ

ڈیرہ اسماعیل خان (نثاربیٹنی سے) جنوبی وزیرستان میں بھی ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت نے ضلعی پولیس کے تعاون سے جنوبی وزیرستان میں بھی خسرہ اور روبیلہ مہم بھرپور انداز سے چلانے کا اعلان کیا ھے اس سلسلے میں خسرہ اور روبیلہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس کی آگاہی کیلئے مہم چلائی جائے یہ آگاہی مہم 15 نومبر سے 27 نومبرتک پورے ملک میں چلائی جائے گی،

اس مہم میں عوام کو آگاہی دی جائے گی کہ نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو انجکشن لگوائیں اور اسکے لئے مختلف ایریاز میں مراکز قائم کئے جائیں گے۔ ضلع جنوبی وزیرستان میں مہم کی افتتاحی تقریب ڈپٹی کمشنرجنوبی وزستان کمپاؤنڈ ٹانک کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر

ضلع جنوبی وزیرستان خالد اقبال نے کی، تقریب میں ڈی پی او جنوبی وزیرستان خان زیب مہمند، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہیداللہ خان، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، این ایس ٹی او پی آفیسر، سابق سینیٹر، مولانا صالح شاہ، سول ڈیفنس، ایف ڈی ایم اے کوآرڈینیٹر، ڈی ایچ سی ایس او، سیاسی جماعتوں، پارٹنر اسٹاف WHO، COMMne نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں