خانیوال پاسپورٹ آفس میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خانیوال پولیس کی جانب سے موک ایکسر سائز کا انعقاد
خانیوال 12نومبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی ہدایات پر پاسپورٹ آفس میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خانیوال پولیس کی جانب سے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا
جس کی سربراہی ایس ڈی پی او صدرسرکل خانیوال مہروسیم سیال نے کی۔موک ایکسرسائزمیں حصہ لینے والے ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، فائر برگیڈ، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122سمیت دیگر حساس اداروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے اطلاع دی گئی کہ پاسپورٹ آفس میں دہشت گردی کاخطرہ ہے لہذا فوری ریسپانس دیں جس پر قانون نافذکرنیوالے اداروں نے زبردست عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا
اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سرانجام دیا‘اطلاع ملتے ہی رپورٹ ٹائمنگ ڈسٹرکٹ پولیس اور ایلیٹ فورس 3 منٹ تا 10 منٹ جبکہ باقی تمام ادارے اندر 12 منٹ رہا۔سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری کو دیکھ کر شہری پریشان ہوگئے لیکن جب انہیں پتہ چلا کہ یہ خانیوال پولیس کی جانب سے کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لیے ایک ایکسرسائز ہے تو شہریوں نے تمام محکمہ جات کے کوئیک ریسپونس کو سراہتے ہوئے
کہاکہ کوئی شک نہیں خانیوال پولیس اور دیگر ادارے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے الرٹ اور مستعد ہیں۔موک ایکسر سائز کا مقصدتھا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔