خانیوال کھاد کا غیر قانونی گودام پکڑاگیا ،ڈپٹی کمشنر خانیوال 148

خانیوال کھاد کا غیر قانونی گودام پکڑاگیا ،ڈپٹی کمشنر خانیوال

خانیوال کھاد کا غیر قانونی گودام پکڑاگیا ،ڈپٹی کمشنر خانیوال

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بختیار اسماعیل ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال ڈاکٹر منظور احمد گل نے کھاد کا غیر قانونی گودام پکڑ لیا جس سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی ڈی اے پی کھاد برآمد.

تفصیلات کے مطابق کھادوں کی مصنوعی قلت پیدا کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بختیار اسماعیل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال ڈاکٹر منظور احمد گل نے کاروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی سونا اور اینگرو ڈی اے پی غیر قانونی طور ذخیرہ اندوزی کی ہوءی کھاد برآمد کرلی ۔

سٹاک کو موقع پر سیل کر دیا گیا اور ملزمان ندیم احمد اور شیخ شمشاد کو حوالہ پولیس کرکے تھانہ سٹی خانیوال میں مقدمہ کا اندراج کرادیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال ڈاکٹر منظور احمد گل نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت کسی کو بھی کھاد کی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کاشتکاروں کے مفاد کا بھر پور تحفظ کیا جائے گا اس سلسلے میں کاشتکاروں سے بھی درخواست ہے کہ ایسے عناصر کی نشان دہی کریں تاکہ ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں