خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس کی قیادت میں خانیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نبردآزما 88

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس کی قیادت میں خانیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نبردآزما

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس کی قیادت میں خانیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نبردآزما

خانیوال 13نومبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس کی قیادت میں خانیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نبردآزما ہے اس سلسلہ میں ہوائی فائرنگ،آتش بازی اورساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی کرنیوالے عناصر کے خلاف تھانہ صدرخانیوال پولیس ان ایکشن‘تھانہ صدرپولیس نے خلاف ورزی کرنیوالے 41ملزمان کو گرفتارکرلیا

اورناجائز اسلحہ پسٹل 30بور10عدد معہ روند،

سامان آتش بازی اورایمپلی فائرساؤنڈ سسٹم وغیرہ برآمدکیا گیا۔پولیس تھانہ صدرخانیوال نے مخبر کی اطلا ع پر 167/10Rریڈکرکے ملزما ن کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا‘ناجائز اسلحہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید انٹروگیشن جاری ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہے۔ڈی پی او نے ایس ایچ اوتھانہ صدرخانیوال

ظفر امتیاز اورہمراہی ٹیم کو شاباش دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں لاء قانونیت کی کوئی گنجائش نہیں اور لاء قانونیت کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=g_CbI_7-viU

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں