خانیوال وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی زیر صدارت ضلع بھر میں ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس منعقد 92

خانیوال وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی زیر صدارت ضلع بھر میں ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس منعقد

خانیوال وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی زیر صدارت ضلع بھر میں ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس منعقد

خانیوال 13نومبر2021 (سعید احمد بھٹی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام شاہ کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا

جس میں صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈی پی او ندیم عباس، اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل،ڈپٹی سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب مصدق شاہ، رہنما پی ٹی آئیز،

تعمیراتی محکموں کے افسران اور سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت اور کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے زیر تعمیر منصوبوں کے کوالٹی اور سٹینڈرڈ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم سڑکوں کی

تعمیر و مرمت سیوریج، پارکس،سپورٹس گراؤنڈ، جمنیزیم،واٹر سپلائی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے شہری جلد مستفید ہوں گے۔ صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ انتظامی و تعمیراتی محکموں کے افسران ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کوالٹی اور شفافیت کی جانچ کے لئے زیادہ سے زیادہ معائنہ جات کریں۔ انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر اغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں بلاوجہ تاخیری حربے اور رکاوٹیں ڈالنے والے تعمیراتی محکموں کے افسران و ملازمین کا محاسبہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں