مہمند ،پشاور کے صحافی کی گرفتاری کے خلاف تحریک تحفظ حقوق تنظیم عیسیٰ خیل کی پریس کانفرنس
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند،پشاور کے صحافی کی گرفتاری کے خلاف تحریک تحفظ حقوق تنظیم عیسیٰ خیل کا پریس کانفرنس. فوری طور پر صحافی سمیت دیگر شہریوں کو باعزت طور پر رہا کیا جائے۔
ڈی سی مہمند اور اے سی بیزئی نے مخالف فریق کے کہنے پر ہمارے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے. فوری طور پر باعزت طورپر رہاکیا جائے. ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ حقوق عیسیٰ خیل قوم کے رہنماؤں ملک ڈاکٹر مسلم خان، ملک محمد انور ملک زرماش، ملک لائق شاہ، ملک خانزادہ و دیگر نے مہمند پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پچھلے ہفتے بیزئی سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر نے پشاور کے صحافی حضرت خان مہمند ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ان پر ایف آئی آر کٹوائی ایف آئی آر میں چار دفعات 419-506-341-186/34 کے تحت بیزئی سب ڈویژن بھائی ڈاگ جیل میں بند کردیا
جس پر عیسیٰ خیل قوم ان کے حمایتی افراد نےمہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ٹھیکیدار حمید حاجی اور مخالف فریق کے کہنے پر اسسٹنٹ کمشنر بیزئی نے ان کی بے عزتی کرکے ان کو پابند سلاسل کردیا ہے. ہم عیسیٰ خیل قوم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ ذمہ داری ڈی سی مہمند اے سی مہمند و متعلقہ مخالیفین پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان افراد کے خلاف گورنر ہاؤس وزیر اعلیٰ اور پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرینگے.