ضلع مہمند،خسرہ و روبیلا کے ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح ، ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب 178

ضلع مہمند،خسرہ و روبیلا کے ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح ، ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب

ضلع مہمند،خسرہ و روبیلا کے ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح ، ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند،خسرہ و روبیلا کے ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح۔ پندرہ نومبر سے 27 نومبر تک 183 ٹیمیں ضلع کے تمام علاقوں میں گھر گھر جا کر 9 مہینوں سے پندرہ سال تک عمر کے بچوں کو ویکسین لگائیں گے۔ مقامی مشران علماء کرام ان ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محسن حبیب،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رفیق حیات اور ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد حیات آفریدی نے خسرہ و روبیلا ویکسین کا باقاعدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا. انہوں نے کہا کہ اس مہم کے لیے محکمہ نے 183 ٹیمیں تشکیل دی ہیں

اور ضلع مہمند کو بارہ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت کی طرف سے ہر ٹیم کے ساتھ ٹیکنیکل سٹاف موجود ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر مہمند نے مقامی مشران و علماء کرام سیاسی نمائندوں پر زور دیا گیا کہ اس مہم دوران متعلقہ ایام میں اپنے علاقوں میں رہے۔ اور ان ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔تاکہ اس بیماری سے ہم اور ہمارے بچے محفوظ ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں