ایبٹ آباد مانسہرہ کے مضافاتی گاؤں بیڈرہ میں نامعلوم دہشت گردوں کا فیاض محمد نامی شخص کے مکان پر گرینیڈ بم سے حملہ
ایبٹ آباد رپورٹر (طالب عباسی)گزشتہ رات مانسہرہ کے مضافاتی گاؤں بیڈرہ میں نامعلوم دہشت گردوں کا فیاض محمد نامی شخص کے مکان پر گرینیڈ بم سے حملہ ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چند نامعلوم افراد نے فیاض محمد کے مکان پر گرینیڈ بم سے حملہ کیا الله کے فضل سے اہل خانہ محفوظ رہے
تاہم مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تھانہ صدر میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ ڈ-پی-او مانسہرہ سجاد خان کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ کار پھیلا کر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے انشاء الله ملزم جلد گرفتار ہونگے ۔۔۔