مردان بین الاضلاعی راہزن اور کار چور گینگ سمیت مختلف چوریوں میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)،سٹی سرکل پولیس مردان کی کامیاب کارروائی موٹر سائیکل اور گھروں سے چوری کرنے والے پانچ ملزمان گرفتارمال مسروقہ تین موٹر کاریں آٹھ موٹر سائیکلیں، سونے کے زیورات، گھڑیاں، موبائل فونز اور نقد رقم تین اکھ ستر ہزار روپے برآمد تفصیلات کے مطابق ایس پی آپریشن مردان محمد قیس نے میڈیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی سرکل میں راہزنی، کار لفٹنگ اور چوری کی وارداتوں کی رپورٹیں موصول ہو رہی تھی جس کا ضلعی پولیس
سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے میری سربراہی اورڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عاشق حسین، ایس ایچ او تھانہ صدر داؤد خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دیکر وارداتوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپ دیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے بین الاضلاعی راہزن اور کار چور گینگ کے 03ملزمان کو گرفتا ر کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں نواز ولد انور خان سکنہ باجوڑ حال شیخ یاسین ٹاؤن، سجاد ولد عمر حکیم سکنہ باجوڑ، جمیل ولد جاوید سکنہ امان گڑھ نوشہرہ شامل ہیں جن کے قبضے سے سرقہ شدہ تین عدد موٹر کاریں،ایک موٹر سائیکل اور تین عدد مو بائل فونز برآمد کئے گئے۔ گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے جن کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائیگی اسی طرح تھانہ سٹی پولیس نے موٹر سائیکل اور گھروں سے چوری کرنے والے دو ملزمان صاحب زادہ ولد شمس الدین سکنہ
اتمانزئی چارسدہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مال مسروقہ 02عدد سونے کی چوڑیاں،دو عدد بالیاں،ایک انگوٹھی، تین عدد گھڑیاں اور نقد رقم تین لاکھ ستر ہزار روپے جبکہ ملزم خانزیب ولد عالمزیب سکنہ عمرزئی چارسدہ کے قبضہ سے تھانہ سٹی کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل از قسم ہنڈا 125سمیت دیگر علاقوں سے چوری کئے گئے چھ عدد مزید موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔