حكومت آزادکشمیر كى طرف سے پولیو،خسرہ اور روبیلا جیسے موزی امراض سے بچاو کی مہم شروع
اسلام گڑھ/جاوید اقبال بٹ سے/حكومت آزادکشمیر كى طرف سے پولیو،خسرہ اور روبیلا جیسے موزی امراض سے بچاو کی مہم شروع، محكمه صحت ميرپور كى مہم ٹيم كى طرف سے گهر گهر جانے كى بجائے زوبیا سکول فاراسپیشل چلڈرن اسلام گڑھ میں خسرہ اور روبیلا سے بچاو کے لیے حفاظتی کیمپ لگایا گیا،
9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ویکسین لگاٸی گٸی۔ تفصیلات کے مطابق محكمه صحت ميرپور كى طرف يے زوبیا سکول فار اسپیشل چلڈرن نیو سٹی سیکٹر Bاسلام گڑھ میں پولیو،خسرہ اور روبیلا جیسے موزی امراض سے بچاو کے لیے 9ماہ سے 15 سال کے بچوں کو حفاظتی ویکسین لگانے کے لیے کیمپ لگایا گیا۔جس میں نیو سٹی کی عوام نے بھرپور شرکت کی اور اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین لگواٸی۔
علاقے میں قریب ترین سہولت فراہم کرنے پر علاقہ مکینوں نے چیٸرمین ادارہ خواجہ ظفر اقبال کا شکریہ ادا کیا۔اور اس کاوش کو بہترین انداز میں سراہا۔ویکسینیٹنگ ٹیم کی طرف سے زوبیا سکول کی انتظامیہ کے بھرپور تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا ٹيم كے ممبران نے بتايا كہ 2 سال قبل بهى بچوں كو پوليو كے قطرے پلانے كيليے زوبيا سكول ميں كيمپ لگايا گيا تھا.
انہوں نے كہا كه زوبيا سكول نيو سٹى كے بچوں كو حفاظتی ٹيكے لگانے وغيره كيليے جگہ فراهم كر كے علاقے كى بڑى خدمت سرانجام دے رها هے انہوں نے سکول کی خدمات کو سراہتے ہوٸےمستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=NfnMhP9Dsx0