183

اسلام گڑھ اساتذہ 21نومبر کو ہونے والے الیکشن میں کرسی پینل کو کامیاب بنائیں ,نامزد صدر چودھری نصیر احمد

اسلام گڑھ اساتذہ 21نومبر کو ہونے والے الیکشن میں کرسی پینل کو کامیاب بنائیں ,نامزد صدر چودھری نصیر احمد

اسلام گڑھ(نامہ نگار) سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن تحصیل میرپور کے نامزد صدر چودھری نصیر احمد نے کہا ہے کہ اساتذہ 21نومبر کو ہونے والے الیکشن میں کرسی پینل کو کامیاب بنائیں۔اساتذہ کے مشترکہ مفاد کے لیے ہر پلیٹ فارم پر استاد کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔تحصیل میرپور کے تینوں حلقوں میں کرسی پینل مضبوط ترین پوزیشن میں ہے۔الیکشن میں کامیاب ہو کر اساتذہ کے حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔

اساتذہ کا ہر ادارے سے اعتماد اور ووٹ کی طاقت ہمارے ساتھ ہے انشاللہ کامیابی کرسی پینل کی ہوگئی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف اداروں میں اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ اساتذہ کے حقوق کی جنگ بھرپور انداز میں لڑنے کے لیے الیکشن کا انعقاد انتہائی ضروری تھا۔موجودہ قیادت نے الیکشن کروانے کے لیے جو کردار ادا کیا ہے اور اساتذہ کو اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے منتخب قیادت کو سامنے لانے کا موقع دیا ہے قابل تعریف عمل ہے۔اساتذہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں

اور سبز باغ دکھا کر ووٹ ہتھیانے کی کوشش کرنے والوں کو مسترد کرتے ہوئے ایسے لوگوں کا ساتھ دیں جو اساتذہ کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ہم بنیادی طور پر استاد ہیں اور پوری قوم کے لیے رول ماڈل ہیں اس لیے اساتذہ کو کسی بن بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے۔21 نومبرکو اساتذہ اپنا قیمتی ہمارے پینل کو دیں۔تحصیل،ضلع اور مرکز میں کامیابی سے ہی تنظیم مکمل اور مضبوط ہوگی۔اساتذہ تینوں سطح کے ووٹ کرسی پینل کو دے کر کامیاب بنائیں ان کے حقوق کی بھرپور چوکیداری کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں