خانیوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر 141

خانیوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

خانیوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

خانیوال 19نومبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی ہدایات پر خانیوال پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس پر عمل کرتے ہوئے اے ایس پی کبیروالا ماہم خان کی سربراہی میں پولیس تھانہ حویلی کورنگا نے ہائی وے پر کاروائی کرتے ہوئے لاہور سے ملتان شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی اوربھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں‘

ملزمان گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ یہ بات ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز میں بتائی گئی جس کے مطابق ڈی پی اوسید ندیم عباس کی ہدایت اوراے ایس پی کبیروالا ماہم خان کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ حویلی کورنگا محمدحبیب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ہائی وے پر لاہورسے ملتان جانیوالی ہنڈسٹی کارکو روکا جس کی چیکنگ کے بعد ایک ہزار شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں اورملزمان جہانگیرخان ولد ولد غلام نبی قوم مغل سکنہ عوامیہ کالونی لاہوراورپورپ ولد عارف سکنہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباکو گرفتارکرلیا

اوراسمگلنگ میں استعمال ہونیوالی کاربھی قبضہ پولیس میں لے لی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہے۔ پر یس ریلیز کے مطابق ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ خانیوال پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے ساتھ نوجوان نسل کو نشے کی لت میں لگانے والے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری رہیگا ا س سلسلہ میں پولیس کو دوران کاروائی بڑی کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں‘منشیات کی خریدوفروخت کی روک تھام کو ہرصورت یقینی بنایا جارہا ہے اس گھناؤنے دھندے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہو ں نے کہاکہ تمام سرکل افسران‘ تھانہ انچارجز‘ پولیس فورس کو اس حوالے سے خصوصی طور پر ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی قسم کی کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔

https://youtu.be/NfnMhP9Dsx0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں