ٹھٹھہ سندھ ثقافت دن کو منانے کے لئے ڈیسنٹ پبلک ہائ اسکول میں ثقافتی و سائنسی میلہ منعقد 107

ٹھٹھہ سندھ ثقافت دن کو منانے کے لئے ڈیسنٹ پبلک ہائ اسکول میں ثقافتی و سائنسی میلہ منعقد

ٹھٹھہ سندھ ثقافت دن کو منانے کے لئے ڈیسنٹ پبلک ہائ اسکول میں ثقافتی و سائنسی میلہ منعقد

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)سندھ ثقافت دن کو منانے کے لئے ڈیسنٹ پبلک ہائ اسکول میں ثقافتی و سائنسی میلہ منعقد ہوا جہاں طلبہ و طالبات نے مختلف ثقافتی کلچر کو ماڈلز کے طور پر بناکر پیش کیا 5 دسمبر کو ہونے والے سندھ ثقافتی کلچر دن کو بھرپور انداز سے منانے کا اعلان اس حوالہ سے میڈم حمیدہ میمن،

میڈم انیلا، سعدیہ شیخ، محبوب میمن اور شہریار چنڈ کا کہنا تھا کہ ہم ایک قدیم قوم ہیں اپنی ثقافت کو علم کی اہمیت کے ساتھ بھرپور منائیں گے ڈیسینٹ پبلک اسکول کی طلباء زہرہ پہنور، رخسار میمن، سورٹھ حاجن سولنگی، افشاں، یاسمین پہنور، زاہد پریچو، جواد میر جت، شہاب حسین، وقار میمن و دیگر نے کہا کہ آج کا شاگرد تعلیمی شعور کی وجہ سے بلندیوں کی طرف بڑھ رہا ہے ہم اپنی ثقافت و کلچر کو تب بچا سکتے ہیں جب ہم میں تعلیمی قابلیت و شعور ہو 5 دسمبر کو سندھ ثقافت دن کو جوش و جذبہ سے منائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں