ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس لوگوں کوبروقت اورمیرٹ پرانصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں 101

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس لوگوں کوبروقت اورمیرٹ پرانصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس لوگوں کوبروقت اورمیرٹ پرانصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں

خانیوال 22نومبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس لوگوں کوبروقت اورمیرٹ پرانصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں اس مقصدکے حصول کے لیے انہو ں نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے آفس میں فرداً فرداً لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو شکایات کا ازالہ کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او سید ندیم عباس نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سائلین سے ملاقات کا مقصد مسائل سے

آگاہی حاصل کرکے بروقت شکایات کاازالہ او رانصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اورپولیس اور عوام کے مابین اعتماد کی فضاء کو مزید مستحکم کرنا ہے‘ لوگوں کی بلا تفریق خدمت فرض ہے کسی کے ساتھ ناانصافی قطعاً برداشت نہیں کی جائیگی تاہم انصاف پسند معاشرے کی تشکیل کیلئے شہری جھوٹی اور بے

بنیاد درخواستوں سے اجتناب کریں۔انہو ں نے کہاکہ جرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس اور عوام کا باہمی تعاون اشد ضروری ہے‘ پولیس عوام کے ساتھ مل کر ہی جرائم کا خاتمہ کر سکتی ہے شہری کرپشن اورجرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل میں پولیس کے دست وبازو بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں