ٹھٹھہ یواٹھٹھہ یوا وینہ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین سعید احمد ملکال نے دھابیجی میں دیشانی ہاوس پر میڈیا سے گفتگو
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)یوا وینہ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین سعید احمد ملکال نے دھابیجی میں دیشانی ہاوس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ خیبر پختونخواہ کے ڈویژن ہزارہ کا ضلع بٹگرام گذشتہ عرشوں سے تاحال پسماندہ ہے عوامی نمائندے وعدہ کرتے ہیں پر پورا نہی ہوتا خیبر پختونخواہ میں سوات اور بٹگرام کا موازنہ نہی ہوسکا وزیراعلی صرف اپنے قرب و جوار کے اضلاع و شہروں کو دیکھتے ہیں
لیکن ڈویژن ہزارہ اور اسکے اضلاع کی خبر نہی لیتے ہمارے ضلع بٹگرام اور اسکے ساتھ ضلع الائ کی نمائندگی کرتے ہوئے میڈیا کے ذریعے یہ بتانا چارہا ہوں کہ الائ اور بٹگرام سیر و سیاحت میں ایک نمایاں خوبصورت مقام رکھتے ہیں لیکن ان علاقوں میں سیاحت و ثقافت کا محکمہ کہیں نظر نہی آتا اگر یہاں توجہ دی جائے
تو مقامی لوگوں کو بہتر روزگار مل سکتا ہے اور قومی خزانے کو بھی فائدہ ہو مذکورہ ذکر کردہ اضلاع کی پسماندگی کا خاتمہ ہو اسکولوں کالج اور یونیورسٹی سمیت صحت مراکز کی تعمیر ترقی ہو تاکہ وہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات مل سکے سعید احمد ملکال نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد اور منشور خان ازم کیخلاف ہے غریب عوام کو اب خان ازم سردارانہ نظام کیخلاف متحد ہونا ہوگا جسکی عکاسی شعور و تعلیم کے ذریعے نظر آرہی ہے
پاکستان کے تمام صوبوں میں لوگ اس ظالمانہ نظام کیخلاف ہوچکے ہیں اب وقت آچکا ہے کہ ملک کے اعلی سیٹوں پر متوسط طبقہ کے پڑھے لکھے نوجوان آگے ہوں اس موقع پر بٹگرام قومی اتحاد کے مرکزی سینئر نائب صدر شیر علی بٹگرامی، پاکستان پیٹریاٹک یوتھ سندھ کے کوآڈیٹینر ڈاکٹر مشرف دیشانی، مولوی عبدالسلام تنولی، انور شید تنولی، کاشف آرائیں، قاری فیاض دیشانی اور اعجاز دیشانی سمیت دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے