ضلع مہمند پولیس کی کامیاب کاروائی تھانہ غلنئ کو مطلوب قتل میں ملوث مجرم اشتہاری گرفتار 187

ضلع مہمند پولیس کی کامیاب کاروائی تھانہ غلنئ کو مطلوب قتل میں ملوث مجرم اشتہاری گرفتار

ضلع مہمند پولیس کی کامیاب کاروائی تھانہ غلنئ کو مطلوب قتل میں ملوث مجرم اشتہاری گرفتار

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند مہمند پولیس کی کامیاب کاروائی۔ مخبر کی اطلاع پر تھانہ غلنئ کو مطلوب قتل میں ملوث مجرم اشتہاری گرفتار۔ مزید کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔.
تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند تھانہ غلنئ پولیس کو حفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اپر مہمند کے علاقے بابی خیل میں قتل میں ملوث مجرم اشتہاری فضل ہادی ولد ملک خائستہ گل سکنہ بابی خیل اپنے ٹھکانے میں موجود ہے۔
مخبر کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس سربراہ صلاح الدین کنڈی نے فوری طور پر ڈی ایس پی فرہاد خان کو ملزم کو پکڑنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ ڈی ایس پی فرہاد خان نے ایس ایچ او غلنئ اسرار خان، صدام خان اور پولیس جوانوں کے

ہمراہ مجرم کو پکڑنے کیلئے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کرکے قتل میں ملوث مجرم اشتہاری فضل ہادی ولد ملک خائستہ گل سکنہ بابی خیل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ غلنئ منتقل کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں