خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی زیرصدارت ڈی پی آفس میں میٹنگ کا انعقاد 136

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی زیرصدارت ڈی پی آفس میں میٹنگ کا انعقاد

خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی زیرصدارت ڈی پی آفس میں میٹنگ کا انعقاد

خانیوال 27نومبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی زیرصدارت ڈی پی آفس میں میٹنگ کا انعقادکیا گیا جس میں ایس ڈی پی اوز‘ڈی ایس پیز‘ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردارعلی خاں کی جانب سے آپریشنل ہدایات سے متعلقہ ایس او پیز پر بریفنگ دی گئی اور پولیس افسران کو آپریشنل ہدایات کے مطابق ان کی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی دی گئی۔

ڈی پی او سید ندیم عباس نے پولیس افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ انسداد جرائم کے پیش نظر مثبت حکمت عملی ترتیب دیں‘زیر تفتیش مقدمات کو جلدازجلد میرٹ پر یکسو کرکے چالان عدالتوں میں بھجوائیں‘مجرمان اشتہاری‘ عدالتی مفروران اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔انہو ں نے کہاکہ منشیات فروشی کے خاتمہ کے لیے بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے‘تھانوں کا ماحول عوام دوست بنائیں اور 15کی کال پر فوری رسپانس کو مزید بہتر اور یقینی بنائیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں