دولتالہ پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی کونٹ کیمپس میں کسان میلہ کا انعقاد 151

دولتالہ پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی کونٹ کیمپس میں کسان میلہ کا انعقاد

دولتالہ پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی کونٹ کیمپس میں کسان میلہ کا انعقاد

دولتالہ(نامہ نگار)پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی کونٹ کیمپس میں کسان میلہ کا انعقاد کیا گیا فصلوں کی بہتر اور زیادہ پیدوار،جدید طریقہ کاشت،جدید زرعی آلات اور بیجوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی کسان میلہ کے مہمامان خصوصی ایم پی اے چوہدری ساجد محمود اور سابق ناظم سید کسراں سید شجاعت شاہ تھے

کسان میلہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ فصلوں کی بہتر پیدوار کے لیے کسانوں کو جدید طریقہ کاشت سے استفادہ حاصل کرنا ہوگا تاکہ فی ایکٹر زیادہ پیداوار حاصل ہو جدید زرعی آلات کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے بارانی زرعی یونیورسٹی اس سلسلے میں کسانوں کی بہترین رہنمائی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہمارا ملک زرعی ملک ہے لیکن جدید طریقہ کاشت سے بہرہ مند نہ ہونے کے باعث ہمیں آج بھی روزہ مرہ استعمال کی مختلف سبزیاں اور دیگر اجناس بیرون ممالک سے منگوانی پڑتی ہیں موجودہ حکومت زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ کسان کو اسکی فصل کا مناسب اور بروقت معاوضہ ملے کسان خوشحال ہو ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کے کونٹ کیمپس منعقدہ کسان میلہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر قمر الزمان نے یونیورسٹی کے شعبہ جات میں جاری پروگرامز اور کسانوں کو فراہم کی

جانیوالی سہولیات کے بارے میں بتایا کسان میلہ میں بڑی تعداد میں علاقہ کے کسانوں،یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اس موقع پر فصلوں کی بہتر پیدوار میں خصوصی دلچسپی لینے والوں کسانوں کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی قبل ازیں مہمانان خصوصی ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کو یونیورسٹی جدید زرعی آلات،سبزی اور پھلوں کی پیدوار کے مختلف سٹال کا بھی دورہ کرایا گیا

علاوہ ازیں کسان میلہ میں گھوڑا ڈانس،نیزہ بازی اور بیل روڈ کے شاندار مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا تھا ایم پی اے چوہدری ساجد محمود اور سابق ناظم سید شجاعت شاہ نے کسان میلہ کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان،ڈاکٹر فیاض الحسن ساہی،ڈاکٹر محمود الحسن،ڈاکٹر غلام قادر،چوہدری صدیق گجر کو مبارک باد پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں