گذشتہ دن ہمارے ایک اور نوجوان خواجہ سرا جیاء کو نشانہ بنایا گیا اور اسے گلے پر خنجر سے وار کیا گیا ، نادرہ خان
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)ہزارہ ٹرانسجینڈر ایسوسی ایٹس کی صدر نادرہ خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں گذشتہ سالوں سے ہماری کمیونٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جسے ہم غیر محفوظ ہیں آئے روز کے پی کے مختلف شہروں خصوصاً مانسہرہ، پشاور، مردان اور سوات میں ہمارے لوگ مارے جارہے ہیں
جو حاکم وقت کے لئے لمحہ فکریہ ہے گذشتہ دن ہمارے ایک اور نوجوان خواجہ سرا جیاء کو نشانہ بنایا گیا اور اسے گلے پر خنجر سے وار کیا گیا میں اس نازک صورتحال کے موقع پر آئ جی خیبر پختونخواہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے آئے روز کے جان لیوا حملوں سے میرے کمیونٹی کے خواجہ سراء روزگار نہی کرسکتے ہیں اور خوف میں مبتلا ہیں انسانی حقوق کمیشن کے تحت ہماری مظلوم آواز سنی جائے