ضلع مہنند :یکہ غنڈ تا غلنئی چودہ کلومیٹر روڈ کی تعمیر عوام کیلئے وبال جان بن گئ 157

ضلع مہنند :یکہ غنڈ تا غلنئی چودہ کلومیٹر روڈ کی تعمیر عوام کیلئے وبال جان بن گئ

ضلع مہنند :یکہ غنڈ تا غلنئی چودہ کلومیٹر روڈ کی تعمیر عوام کیلئے وبال جان بن گئ

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہنند :یکہ غنڈ تا غلنئی چودہ کلومیٹر روڈ کی تعمیر عوام کیلئے وبال جان بن گئ۔ آئے روز گھنٹوں ٹریفک کا بند ہونا معمول بن گیا ہے۔ کمشنر و دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے بار بار نوٹس لینے اور کام تیز کرنے بجائے سست روی سے کام کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ایم پی اے نثار مہمند اور دوسرے آفیسرز بھی ٹریفک جام میں پھنس گئے. عوام کی جانب سے روزانہ روڈ بندش پر شدید غم وغصہ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں سست روی اورگردوغبار کی وجہ سے مسافروں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دور دراز علاقوں کے لوگوں رات کو اور خاص طور بچوں، خواتین کو مشکلات پیش آتی ہے۔ سڑک کی ناقض منصوبہ بندی

اور سروے سے جگہ جگہ چھوٹے چھوٹے پلوں کی تعمیر سے سڑک بند ہوجاتا ہے۔گھنٹوں سڑک کی بندش سے باجوڑ اور دوردراز علاقوں کے مسافروں اور مریض ذلیل وخوار ہوجاتے ہیں باربار عوامی شکایات کے باوجود سڑک پر کام تیز کے بجائے۔ مزید سست روی سے کام کر رہے ہیں۔ باوثوق ذرائع کہتے ہیں کہ ٹھیکہ دار بااثر اور وزیر کے رشتے دار ہے ۔ اسلئے مہینوں کا کام سالوں میں ہورہےہیں
اس سڑک سے دن رات ہزاروں مسافر اور ماربل گاڑیاں گزرتی ہیں۔ٹریفک جام ، سڑک کی خرابی اور گردوغبار سے مریضوں کی حالت تشویشناک ہوتی ہے مگر عام عوام بھی گردوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں