تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیم کے میدان میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے، عمار صدیق خان 200

تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیم کے میدان میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے، عمار صدیق خان

تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیم کے میدان میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے، عمار صدیق خان

ترنول(اسحاق عباسی سے)تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیم کے میدان میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے تعلیم سے صحت مند معاشرہ وجود میں آتا ہے جس سے ملک وقوم ترقی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے عمار صدیق خان نے سنگجانی میں پرائیویٹ سکول میں سالانہ بیسٹ پرفامنس ایوارڈ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں کیا

۔ اس موقع پر این اے 54 سے سیکرٹری رابطہ کمیٹی ملک امتیاز لیگی رہنما ملک ریاض پراچہ، کرم خان، چوہدری نظار،مزمل شاہ، جنرل کونسلر سید حسن شاہ جنرل کونسلر ابرار عباسی،حاجی نصیر الدین مٹھو ، دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

عمار خان نے مزید کہا کہ معاشرے میں تعلیم و ترقی کو فروغ دینا تحریک انصاف کا منشور ہے منشور پر عمل کرتے ہوئے علاقے میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹ جن میں سکولوں کی اپ گریڈیشن نئے سکول کا قیام روڈوں کی تعمیر علاقے میں گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تقریب میں

موٹر وے پولیس انسپکٹر سیف الرحمن نے تقریب میں شرکاء بالخصوص طلباء وطالبات کو روڈ سیفٹی کے قوانین اور آگاہی پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب میں میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو لیب ٹاپ شیلڈ اور میڈل سے نوازا گیا۔ ۔پرنسپل سکول ہذا محمد ذیشان نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں