ضلع مہمند ،عیسیٰ خیل اور برہان خیل قوم کے درمیان مہمند ڈیم اراضی زمین کا تنازعہ جرگے کے زریعے حل
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند ،عیسیٰ خیل اور برہان خیل قوم کے درمیان مہمند ڈیم اراضی زمین کا تنازعہ جرگے کے زریعے حل۔زمین کا معاوضہ ڈیڑھ ارب روپے عیسیٰ خیل و برہان خیل دونوں قوموں میں تقسیم کی جائے گی ۔دو سالوں سے جاری تنازعہ ختم ہونے پر مقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ۔مہمند ڈیم میں جاری ترقیاتی کام میں کسی قسم کے رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے۔ڈی سی مہمند غلام حبیب
تفصیلات کے مطابق لوئر مہمند تحصیل پنڈیالئی میں مہمند ڈیم کے ہزاروں ایکڑ زمین پر عیسیٰ خیل و برہان خیل قوم کے درمیان گزشتہ دو سالوں سے تنازعہ چلا آرہا تھا۔ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند قیصر خان کے نگرانی میں اے ڈی آر کے تحت مہمند قوم کے سرکردہ مشران پر مشتمل پانچ رکنی جرگہ تشکیل دیا تھا.
جرگے نے کئی دنوں سے دونوں اقوام کے مشران کے ساتھ مذاکرات اور جرگے منعقد کیے ۔ آج دونوں اقوام کے درمیان جاری تنازعہ رسم و رواج کے تحت حل کردیا گیا. دونوں قوموں کے درمیان تنازعہ مہمند ڈیم کی تعمیر میں بھی ایک رکاوٹ تھی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب خان نے بتایا کہ مہمند ڈیم میں کسی قسم کی رکاوٹیں برداشت نہیں کرینگے۔
اور دونوں اقوام کے باہمی مشاورت رسم و رواج کے تحت جو بھی فیصلہ مہمند قوم کے مشران نے اے ڈی آر کے تحت کیا ہے. دونوں اقوام اس فیصلے کے پابند ہونگے۔یاد رہے کہ یہ تنازعہ دو سالوں سے جاری تھا۔ جو کہ مقامی انتظامیہ نے خوش اسلوبی حل کردیا ..