Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام گڑھ آئیڈیل پبلک سکول اینڈ کالج سسٹم جٹی ڈھیری کراس میں سپورٹس ویک کا انعقاد

اسلام گڑھ آئیڈیل پبلک سکول اینڈ کالج سسٹم جٹی ڈھیری کراس میں سپورٹس ویک کا انعقاد

اسلام گڑھ آئیڈیل پبلک سکول اینڈ کالج سسٹم جٹی ڈھیری کراس میں سپورٹس ویک کا انعقاد

اسلام گڑھ آئیڈیل پبلک سکول اینڈ کالج سسٹم جٹی ڈھیری کراس میں سپورٹس ویک کا انعقاد

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ) آئیڈیل پبلک سکول اینڈ کالج سسٹم جٹی ڈھیری کراس میں سپورٹس ویک کا انعقاد،طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت، کرکٹ، بیڈمنٹن، والی بال، رسہ کشی سمیت متعد د دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات، اختتامی روز جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ طلباء و طالبات کی ذہنی نشو و نما کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں اس سے بچوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ سپورٹس مین اسپرٹ بھی پیدا ہوتی ہے،

پرنسپل ادارہ فیصل نجیب کا اختتامی تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق آئیڈیل پبلک سکول اینڈ کالج سسٹم جٹی ڈھیری کراس میں سپورٹ ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن، والی بال، رسہ کشی، ریس اورٹیبل ٹینس کے مقابلوں کا انعقاد کا گیا۔سٹوڈنٹس کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ہفتہ بھر بچوں کے درمیان مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ اختتامی روز تمام ایونٹس کے فائنل انعقاد پذیر ہوئے جس میں جیتنے والی ٹیموں کو انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر ادارہ کے پرنسپل فیصل نجیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے کہ ہسپتالوں کو ویران رکھنے کے لیے کھیل کے میدان کو آباد رکھنا ضروری ہے۔

بچوں کی بہتر نشو و نما کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی ضروری ہے۔ مسلسل پڑھائی سے بچے ذہنی طور پر تھکاوٹ محسوس کرنا شروع کردیتے ہیں جس کے لیے انہیں کھیلوں میں مشغول کرنا انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

Exit mobile version