پریانتھا کمارا کی موت کی وجہ کیا تھی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی 140

پریانتھا کمارا کی موت کی وجہ کیا تھی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

پریانتھا کمارا کی موت کی وجہ کیا تھی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

پریانتھا کمارا کی موت کی وجہ کیا تھی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

گزشتہ روز سیالکوٹ  میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کو قتل کردیا تھا— فوٹو: سری لنکا
گزشتہ روز سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کو قتل کردیا تھا— فوٹو: سری لنکا

سیالکوٹ  میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگئی۔

3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔

اب سری لنکن منیجر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پریانتھا کی موت دماغ اور چہرے پر ضرب لگنے سے ہوئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد سے پریانتھا کمارا کے جسم کے مختلف حصوں کی ہڈیاں بھی ٹوٹیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=WMl04xktuF8

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں