Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال پولیس کی جانب سے ڈکیت گینگزکے گردگھیراتنگ متعددوارداتوں میں سرگرم بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ گرفتار

خانیوال پولیس کی جانب سے ڈکیت گینگزکے گردگھیراتنگ متعددوارداتوں میں سرگرم بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ گرفتار

خانیوال پولیس کی جانب سے ڈکیت گینگزکے گردگھیراتنگ متعددوارداتوں میں سرگرم بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ گرفتار

خانیوال پولیس کی جانب سے ڈکیت گینگزکے گردگھیراتنگ متعددوارداتوں میں سرگرم بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ گرفتار

خانیوال03دسمبر21(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس کی خصوصی ہدایات پر خانیوال پولیس کی جانب سے ڈکیت گینگزکے گردگھیراتنگ کرتے ہوئے ضلع خانیوال اورضلع ملتان کی متعددوارداتوں میں سرگرم بین الاضلاعی عابدعرف آبی ڈکیت گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھی سمیت گرفتارکرلیا گیا‘ملزمان سے موٹرسائیکلز‘موبائل فون‘نقدی اوروارداتوں میں استعمال ہونیوالاناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ 2اشتہاری اے کیٹگری کو قانوی شکنجہ میں جکڑ لیاگیا‘ملزمان سے تفتیش جاری ہے

جس سے مزید انکشافات متوقع ہے۔یہ بات ڈی پی او سیدندیم عباس کی ہدایات پر اے ایس پی کبیروالا ماہم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئی بتائی۔انہوں نے بتایاکہ گرفتاڈکیت گینگ عوام کے لیے وبال جان بنا ہوا تھا جس پرڈی پی ا وخانیوال کی گائیڈ لائن کی روشنی میں سرکل کبیروالا اورگردنواح میں ڈکیتی کی

وارداتوں میں سرگرم عابدعرف آبی ڈکیت گینگ کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمد گی کے لیے ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کوخصوصی ٹاسک دیا گیا جس پر ایس ایچ اوتھانہ نواں شہر نے پروفیشنل اورمحنتی پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اوراپنے انفارمیشن ذرائع کو وسعت دیتے ہوئے جدیدٹیکنالوجی کوبروئے کارلاکر بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ عابد عرف آبی ولد اللہ دتہ قوم موہانہ سکنہ فاضل شاہ اور اس کا ساتھی لیاقت علی ولد اللہ دتہ قوم نکیانہ سکنہ بڑجھ سرگانہ کوگرفتارکرلیا

اوران کے قبضہ سے 06 موٹرسائیکلز،موبائل فون 02عدد،01 لاکھ روپے نقدی سمیت ناجائزاسلحہ پسٹل 30 بور 02 عدد بھی برآمدکرلیے گئے۔انہو ں نے بتایاکہ: سرگرم ڈکیت گینگ خانیوال اور ملتان کے مختلف تھانوں میں تقریباًدو درجن وارداتوں میں ملوث ہے‘ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات اور ریکوری متوقع ہے۔اے ایس پی کبروالا نے بتایا کہ تھانہ نواں شہرنے مجرم اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے

مقدمہ نمبر89/21بجرم 302/148/149کا مجرم اشتہاری محمداقبال قوم ترگڑسکنہ جمالکے ترگڑ اورمقدمہ نمبر556/21بجرم 395/412ت پ تھانہ نواں شہرکا مجرم اشتہاری رمضان عرف رمی قوم بھول سکنہ اڈابلوچاں کو گرفتارکرلیا ہے اوران کے قبضہ سے پسٹل 30بوربھی برآمد کی گئی ہے

۔ اے ایس پی کبیروالا ماہم خان نے کہا ہے کہ ڈی پی اوسیدندیم عباس کی سربراہی میں ضلع خانیوال سے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جائیگا عوام کے جان ومال کا تحفظ خانیوال پولیس کا اولین فریضہ ہے۔اس موقع پر صحافی برادری‘سول سوسائٹی اورشہریوں کی جانب سے ڈی پی اوسید ندیم عباس اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Exit mobile version