اسلام گڑھ ایک طرف وزیراعظم پاکستان کا بلین ٹری کا منصوبہ دوسری طرف اسلام گڑھ موضع چک ہریام میں جنگلات کی کٹائی زور و شور 163

اسلام گڑھ ایک طرف وزیراعظم پاکستان کا بلین ٹری کا منصوبہ دوسری طرف اسلام گڑھ موضع چک ہریام میں جنگلات کی کٹائی زور و شور

اسلام گڑھ ایک طرف وزیراعظم پاکستان کا بلین ٹری کا منصوبہ دوسری طرف اسلام گڑھ موضع چک ہریام میں جنگلات کی کٹائی زور و شور

اسلام گڑھ(کرائم رپورٹر) ایک طرف وزیراعظم پاکستان کا بلین ٹری کا منصوبہ دوسری طرف اسلام گڑھ موضع چک ہریام میں جنگلات کی کٹائی زور و شور سے جاری،ایوارڈ شدہ رقبہ واپڈا سے 20لاکھ کی لکڑی فروخت ہو چکی،نائب تحصیلدار کو درخواست کے باوجود کٹائی نہ رک سکی،بااثر کو محکمہ جنگلات سمیت ٹمبرمافیا کی پشت پناہی حاصل،

واپڈا قانون کے مطابق متاثرین منگلا ڈیم کے ایوارڈ شدہ رقبہ جات پر متاثرین کا حق موجود ہے،متاثرین و مالکان کا چیئرمین واپڈا ،ویزراعظم آزادکشمیر، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور کلکٹرامور منگلاڈیم سے فوری نوٹس لے کر ناجائز قابض اور درخت فروخت کرنے والے کے خلاف کاروائی کرنے اور دادرسی کا مطالبہ،

تفصیلات کے مطابق شاہد اقبال ولد محمد یوسف،محمد مہربان والد عبدالمالک،قربان حسین ولداللہ دتہ، حاجی خادم حسین ولد فضل دین اور ارسلان علی ولد قربان حسین ساکنان چک ہریام نے چنار پریس کلب اسلام گڑھ میں پریس کانفرنس میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ موضع چک ہریام کا تقریبا ہزار کنال سے زائد رقبہ جو 1965-66 میں ایوارڈ ہوا یہ رقبہ اہلیان دھ کا مالکیتی رقبہ تھا جو ایوارڈ ہونے پر مالکان کو معاوضہ دیا گیا

مگر واپڈا قانون کے مطابق ایوارڈ شدہ ہونے کے باوجود اس پر مالکان کا حق بقیہ رکھا گیا ہے۔اب شکیل ولد عبدالخالق سابقہ چک ہریام ساکن بنگڑیلہ تقریباََ 100 کنال رقبے پر ناجائز قابضہ کر لیا ہے اور ایک عدد کمرہ بھی تعمیر کیا ہوا ہے۔ اس رقبے پر کروڑوں کے درخت موجود تھے جو وہ بےدریغ فروخت کر رہا ہے

اور تقریباََ 14 ٹرالیاں لکڑی فروخت کر چکا ہے جس پر 2 ہفتے قبل نائب تحصیلدار و حلقہ مجسٹریٹ کو درخواست دی جس پر انھوں نے اسے پابند کیا کہ وہ اب ناہی درخت فروخت کرے گا اور ناہی کٹائی کروائے گا مگر اس کے باوجود موصوف نے درخت کاٹ کر فروخت کیے ہیں اور حلقہ مجسٹریٹ کے حکم کو تہہ و بالا کیا انھوں نے چیئرمین واپڈا، وزیراعظم آزادکشمیر، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور کلکٹر امور منگلا ڈیم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے

کہ جنگلات کی بےدریغ کٹائی کرنے اور ناجائز قابض ہونے والے ٹمبرمافیا کے سرغنہ کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے جنگلات کی کٹائی کو روکا جائے اور ہماری زمین ناجائز قابض شکیل سے ہماری زمین واگزار کرائی جائے اور ہماری دادرسی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں