مردان دکانداروں کی جان ومال سمیت صارفین کی جانوں کو خطرات لاحق،شہریوں کا کنٹونمٹ بورڈ کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)مردان کنٹونمٹ بورڈ حکام کی مجرمانہ غفلت، گنجان تجارتی مرکز میں مقامی شہری کو لیز پر دی گٸی زمین پر ناقص میٹریل وغیرمعیاری تعمیرکردہ سینکڑوں دکانیں منہدم ھونے لگی،دکانداروں کی جان ومال سمیت صارفین کی جانوں کو خطرات لاحق،شہریوں کا کنٹونمٹ بورڈ کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ
۔تفصیلات کے مطابق مردان کے گنجان تجارتی مرکز غریب مارکیٹ بنک روڈ سے متعصل خاکسار باڑہ مارکیٹ جن کی زمین کنٹونمٹ بورڈ کی حدود میں ھے کو مقامی شہری کو لیز پر دی تھی تاھم اس زمین پر بنے سولہ سولہ دکانات پرمشتمل کٸی بلاک میں ناقص میٹریل و مروجہ تعمیراتی سکیل کی بجاٸے غیرمعیاری تعمیر کے باعث ساری دکانوں کے لنٹر نماچھتیں جس میں سریا براٸے نام تھا اب تیزی سے منہدم ھورھے ہیں
جس کے باعث نہ صرف یہاں دکانوں میں موجود دکاندار اور ان کے ملازمین کے جان و مال کاضیاع یقینی ھوچکاھے بلکہ یہاں سوداسلف و لنڈے کیلٸے آنے والے صارفین جن میں کثیرتعداد خواتین وبچوں کی ھوتی ھے کے قیمتی جانوں کو شدید خطرات لاحق ھوچکے ہیں تاھم مقامی کنٹونمٹ بورڈ تاحال منہدم ھونے کے قریب تجارتی مرکز سے مجرمانہ غفلت ولاپرواہی کامظاہرہ کرکے قیمتی انسانی جانوں کو داو پر لگانے کی راہ پر گامزن ھے۔سنجیدہ شہریوں نے مرکزی کنٹونمٹ بورڈ کے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کاپرزور مطالبہ کیا ھے۔