سانحہ سیالکوٹ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کیپٹن عاصم ملک 201

سانحہ سیالکوٹ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کیپٹن عاصم ملک

سانحہ سیالکوٹ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے سری لنکن شہری کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، کسی کو یوں سرعام سزا و جزا کا اہتمام کرنے اجازت نہیں دی جاسکتی، اس سانحہ نے پاکستان کے خوبصورت چہرے کو داغدار کردیا ہے، عدم برداشت کا رجحان پاکستان کو شدید نقصان پہنچارہا ہے، انہوں نے کہا

کہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی جز ہے لیکن یوں بغیر کسی ثبوت کے کسی کو گستاج قرار دینا اور پھر خود ہی عدالت لگاکر سزا دینا کونسی محبت ہے، اس واقعہ نے عالمی سطح پر پاکستان کو بہت نقصان پہنچادیا ہے جبکہ کچھ دشمن بھی اس واقعہ کو جواز بناکر پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کرنا چاہتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا سانحہ سیالکوٹ کے پیچھے ان مذموم چہروں کو بے نقابکرنا ضروری ہے

جو اس سانحہ کی آڑ میں پاکستان کو انتہا پسند ریاست ثابت کرنا چاہتے ہیں جبکہ یہی قوتیں پاکستان اور سری لنکا کی دوستی کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان سازشوںکو ناکام بنانا ہے، انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ کا فوری اور شفاف تحقیقات کرکے مجرموں کو عبرتناک سزا دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں