Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند تحصیل خویزئی کے مرکزی آٹا بازار میں بنیادی ضروریات کے حوالے سے مقامی لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)تحصیل خویزئی کے مرکزی آٹا بازار میں نان لوکل بھرتیوں، بجلی کی عدم دستیابی، گوسڑئی بارڈر اور بنیادی ضروریات کے حوالے سے مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قیادت تفسیر مہمند اور ڈاکٹر گوہر علی نے کی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل حویزئی بائیزئی عوام نے اپنے مطالبات کے حق میں آٹا بازار میں مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے مظاہرے میں شرکاء تفسیر مہمند اور ڈاکٹر گوہر علی نے کہا کہ 75 سال سے سب ڈویژن حویزئی بائیزئی کو ہر قسم سہولیات سے دور رکھا گیا ہے۔

صحت، تعلیم، سڑک، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ہمارے بچے بے روزگار اور تعلیم کے بغیر ملک کے دوسرے اضلاع میں یا ملک سے باہر مزدوری کیلئے دربدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہے۔ نادرا سنٹر کا قیام ،گورسل بارڈر گیٹ کھولنا، بھائی ڈاگ سب ڈویژن، اسسٹنٹ کمشنر دفاتر میں سہولیات کی فراہمی، احساس پروگرام بھائی ڈاگ سب ڈویژن میں دفتر قائم کرنا، جعلی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کا روک تھام کرنا ہوگا

مظاہرین نے منتخب نمائندوں اور لوکل انتظامیہ کو ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کر نے پر نعرہ بازی کی مظاہرے کے آخر میں شرکاء نے اپنے مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں صوبائی اسمبلی کے سامنے اختجاج کرنا اور غلنئی میں مہمند پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے کی دھمکی دی۔

Exit mobile version