خانیوال ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر 93

خانیوال ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر0

خانیوال ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

خانیوال 7دسمبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے خانیوال پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 04جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا اس سلسلہ میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے

تھانہ سٹی میاں چنوں نے مخبر خاص کی اطلاع پر ریڈ کرکے 2250 گرام چرس اسی طرح تھانہ سرائے سدھو نے 1080 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا جبکہ صدر چنوں نے غیر قانونی اسلحہ 2 پسٹل معہ گولیاں برآمد کر لیں۔ ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ نشہ جرم کے ارتکاب کی پہلی سیڑھی ہے

اس گھناؤنے کاروبار کے مرتکب عناصر کے خاتمہ اور نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے میں اور میری ٹیم شب و روز کوشاں ہے جرائم سے پاک معاشرہ اولین ترجیح ہے اس مقصد کے حصول کے لئے شہری پولیس کے دست و بازو بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی اسلحہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں