Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد ،ڈی پی او سید ندیم عباس

خانیوال عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد ،ڈی پی او سید ندیم عباس

خانیوال عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد ،ڈی پی او سید ندیم عباس

خانیوال عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد ،ڈی پی او سید ندیم عباس

خانیوال07دسمبر 21 (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خاں کے احکامات اور ڈی پی او سید ندیم عباس کی ہدایات پر عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے

اس سلسلہ میں ایس ڈی پی او میاں چنوں نے تھانہ سٹی میاں چنوں اور اے ایس پی کبیروالا نے تھانہ نواں شہر جبکہ ایس ڈی پی او جہانیاں نے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں کھلی کچہریوں میں لوگوں کے مسائل وشکایات سنیں۔

اس موقع پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ ایس ڈی پی اوز نے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں کی شکایات خود سماعت کی اور موقع پر شہریو ں کی دادرسی کے احکامات جاری کیے جبکہ شہریوں کی جانب سے تھانہ جات میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کی موجودگی میں سرکلز افسران کی طرف سے درخواستوں پر فوری میرٹ پر دادرسی کو خوش آئند قرار دیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری

ایک پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدندیم عباس نے بتایا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد پولیس سے متعلقہ شہریوں کی پولیس تک باآسانی رسائی کویقینی بنانا اورفوری میرٹ کی بنیاد پر انصاف فراہم کرنا ہے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر لوگوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے‘شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ ڈکیتی‘ منشیات فروشی اور سوشل کرائم پر میری خاص توجہ مرکوز ہے اورتمام پولیس افسرا ن کوہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ ضلع خانیوال کو جرائم سے پاک کرنے اورعوام الناس کی دادرسی کے لیے بہترین حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گشت کو موثراورمربوط بنایا جائے۔ڈی پی او نے کہا کہ تمام پولیس افسران قتل‘اقدام قتل‘سرقہ باالجبر ‘ڈکیتی‘راہزنی‘

رابری دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنائیں اوراپنے اپنے علاقوں میں منشیات کے گھناؤ نے کاروبار میں ملوث عناصر کے گردگھیراتنگ کردیں اس سلسلہ میں معززین شہری بھی امن وامان کے قیام کی خاطراورجرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا بھرپورمثبت کرداراداکریں۔

Exit mobile version